عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست،وکیل الیکشن کمیشن کی استدعا منظور

Jan 29, 2024 | 12:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر جیل ٹرائل کی کارروائی شروع کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فئیر ٹرائل کا حکم دے ۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے قانونی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم مزید کچھ قانونی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مزید دستاویزات لگانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ دوروزقبل لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقررکی گئیں تھیں ۔

مزیدخبریں