ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بری طرح بے نقاب

Jan 29, 2024 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے ہر حد پار کر گئی، ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بری طرح بے نقاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈ لرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔

پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشروبا انکشافات سامنے آئے، غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آ گیا۔

غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے، چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

غلام شبیر نے اعتراف کیا کہ اس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا، مخصوص سیاسی جماعت کا یہ پروپیگنڈا بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔

غلام شبیر نے اعترافی بیان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی، غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔

وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے، وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، اس غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے جبکہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی نشانہ بنایا۔

مخصوص سیاسی جماعت کی لسبیلہ شہداء کی شہادت پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اورشہداء کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

یہ پروپیگنڈا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدامنی اور انتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے، اسی طرح ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اور اکاؤنٹس بھی ہر قمیت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ 

مزیدخبریں