صنم جاوید رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار

صنم جاوید رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار
کیپشن: Sanam Javed arrested again after release

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں آج ہی ان کی ضمانت عدالت نے منظور کی تھی۔

انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے جو محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اس میں صنم کہا گیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔

ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔