ایرانی وزیرخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے 

Jan 29, 2024 | 00:50 AM

ویب ڈیسک :ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان  آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کےمطابق  ایرانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دوپہر کو مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے پاک ایران حالیہ کشیدگی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔گزشتہ دنوں ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔

 جواب میں پاکستان نے شدید رد عمل دیتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایران کی حدود میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ 27 جنوری کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔جاں بحق افراد کا تعلق مظفر گڑھ اور لودھراں سے ہے۔ 
پاکستان نے اس ہولناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کرنے اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایران نے تحقیقات کی تفصیلات ابھی تک فراہم نہیں کیں۔

مزیدخبریں