ویب ڈیسک:اپنی اولادسےناراض ایک چینی خاتون پالتوں جانوروں پرمہربان ہوگئی۔
تفصیلا ت کےمطابق خاتون کےتین بچےہیں لیکن ان کےبچوں نےاس کی دیکھ بھال نہیں کی،جبکہ بڑھاپےمیں کتےبلیاں اس کےپاس رہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معمرچینی خاتون لوئی نے 28 لاکھ ڈالر کے اثاثے (پاکستانی روپے میں جس کی مالیت 78 کروڑ سے زائد ہے) اپنے پالتو جانوروں کے لیے چھوڑ دی۔
چینی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ خاتون کی یہ وصیت اس کی دولت پر نافذ نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسا کرنے کےلیے انہیں ایک ویٹرنری کی ضرورت ہوگی۔
ویٹرنری اس کے مرنے کے بعد دولت پالتو جانوروں اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال پر خرچ کرسکے گا۔
سوشل میڈیا پر خاتون کے اس رویے کو خوب سراہا جارہا ہے۔ ایک خاتون صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ اگر میرے بچے میرے بڑھاپے میں میرے ساتھ ایسا کریں گے تو میں بھی لوئی جیسا قدم اٹھاؤں گی۔