ویب ڈیسک: خوبرو پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کاکہنا ہے کہ ایسے شخص سے شادی کروں گی جس کے ماضی میں کئی افیئرز ہوں۔
خوبرو پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے پوڈکاسٹ میں اپنے جیون ساتھی میں پائی جانیوالی خوبیاں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ہونیوالے شوہر میں کوئی ایک خوبی نہیں بلکہ کئی خوبیاں ہونی چاہئیں جیسا کہ اس کا چہرہ اچھا ہو، نام اچھا ہو، ذمہ دار ہو اور اس کے علاوہ اس کے ماضی میں ایک نہیں بلکہ کئی افیئرز بھی رہ چکے ہوں۔
افیئرز سے متعلق اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے نازش نے کہا کہ افیئرز کا مطلب اس کی ماضی میں کئی ایکس گرل فرینڈز رہ چکی ہوں تاکہ اسے ریلیشن شپ کا تجربہ ہو۔
نازش کا کہنا تھا کہ مجھے جیون ساتھی کے طور پر ایسا لڑکا بھی نہیں چاہیے جس کی ماضی میں کوئی ایک بھی گرل فرینڈ نہ رہ چکی ہو۔