الیکشن ہونے پربھی مہنگائی کم نہیں ہوگی،چودھری شجاعت حسین

Jan 29, 2023 | 22:52 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوجانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی۔ اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ معیشت کی بحالی ہے۔

 سربراہ  ق لیگ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنما ملکرجامع پالیسی مرتب کریں۔سیاستدان بیانات سےقبل عوام اورتاجروں پر اثرات کو مدنظر رکھیں، عمران خان بھی بیانات سے قبل سوچیں ان کے بیان سے تاجرتشویش کاشکار ہوتے ہیں۔

چودھری شجاعت کا کاہنا تھا کہ سیاستدانوں کے بیانات سے تاجر ڈرکر قیمتوں کو اوپر نیچےکررہے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن لیڈران سب بیانات پربیانات دے رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کے مطالبے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار اداکریں۔

مزیدخبریں