ایک نیوز: بم بردار ڈرون نے رات کو وسطی شہر اصفہان میں ایک ایرانی دفاعی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ حکام نے پلانٹ نقصان پہنچنے کاانکشاف کردیا۔
ایرانی وزارت دفاع نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے، جو ملک کے شمال مغرب میں ایک ریفائنری میں الگ سے آگ لگنے کے بعد آیا ۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے حملے کو پسپا کر دیا تھا۔ وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس میں سے ایک پر (ڈرون) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ناکام حملہ کیا گیا، ہفتے کی رات دیر گئے اس حملے سے عمارت کی چھت کو صرف معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حملے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، اس کے جوہری پروگرام پر تناؤ ہے اور بعض ممالک کی جانب سے الزام ہے کہ تہران روس کو یوکرین جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ڈرون میں سے ایک کو سائٹ کے طیارہ شکن دفاعی نظام نے تباہ کر دیا، جب کہ دو پھٹ گئے۔ 'یہ حملہ جو رات 11:30 بجے کے قریب ہوا، اس سے کمپلیکس کے آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔'