ایک نیوز:ملک میں جاری معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا۔
پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے ٹویٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بحران سے کیسے نکلیں گے؟ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہو۔
How will we ever recover from this ? Since I know I’ve never seen Rupee strengthening against Dollar drastically. But still we are either this party or that party , but not Pakistan. No one’s serious about where we are, have we lost hope?#PakistanEconomy
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) January 28, 2023
معاشی بحران پر لوگوں کی غیر سنجیدگی پر افسوس کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ہم ادھر یا اُدھر پارٹی میں ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ہے، کسی کو فکر نہیں ہے کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، کیا ہم نے امید کو ترک کردیا ہے؟
اداکارہ اعجاز اسلم نے سیاسی پریس کانفرنسوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کانفرنسوں میں صرف ایک دوسرے پر سیاسی الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ملک کو مستحکم کرنے منصوبہ بندی پر کوئی شخص گفتگو نہیں کرتا، کرنسی کی قدر گررہی ہے اور عام آدمی کیلئے ضروریات زندگی کا حصول ممکن نہیں رہا، ہم پر رحم کرو۔