عروج آفتاب موسیقی کے گریمی ایوارڈز کیلئے دوسری بار نامزد

عروج آفتاب موسیقی کے گریمی ایوارڈز کیلئے دوسری بار نامزد
کیپشن: Arooj Aftab is nominated for the second time for Grammy Awards for music

ایک نیوز:دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لئے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسری بار نامزد کر لیا گیا۔

عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز 2022ء میں’محبت‘ گانے کے لئے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

اس مرتبہ گلوکارہ کے گانے  ادھیڑو نہ  کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے، عروج آفتاب اس بار تقریب میں پرفارم بھی کریں گی جس کے بعد وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گی۔

گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار کوئی اردو گانا پیش کیا جائے گا، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں ہوگی جس میں عروج آفتاب انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی۔