آسٹریلیا میں  سکھوں کا خالصتان کے حق میں ریفرنڈم

Jan 29, 2023 | 20:32 PM

ایک نیوز:آسٹریلیا میں سکھ فار جسٹس تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم جاری ہے، ریفرنڈم میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں تنظیم کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خالصتان کی آزادی کے پوسٹر اور جھنڈے لہرائے گئے اور بھارتی حکومت و فوج کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو منظور کروانا ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، بھارت پنجاب پر اپنا جبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

مزیدخبریں