چین کا بوئنگ اور ایئربس کو چیلنج، C919 کی آزمائشی پروازیں شروع

چین کا بوئنگ اور ایئربس کو چیلنج، C919 کی آزمائشی پروازیں شروع
کیپشن: China's challenge to Boeing and Airbus, test flights of C919 begin

ایک نیوز :چین میں مقامی طور پر تیار کیے گئے بڑے جیٹ طیارے C919 نے نئے سال کی آمد پر پہلی اُڑان بھرلی۔

جیٹ لائنر نے شنگھائی سے ٹیک آف لیا اور نانچنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ باقاعدہ آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ طیارہ مغربی جیٹ لائنرز کے مدمقابل ہوگا۔

چینی جیٹ لائنر کی نئے سال میں پہلی پرواز کے دوران مسافروں کی بورڈنگ، پائلٹ آپریشن اور مینٹیننس وغیرہ کی جانچ کی گئی۔

فروری میں یہ چینی جیٹ لائنر100 گھنٹے کی پرواز مکمل کرے گا اور پھر باقاعدہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔

چین کا یہ جیٹ لائنر ایئربس اور بوئنگ کیلئے عالمی منڈی میں بڑا چیلنج ہوگا۔