بہاولنگر،کاردرخت سے ٹکرا گئی،6افراد جاں بحق

بہاولنگر،کاردرخت سے ٹکرا گئی،6افراد جاں بحق
کیپشن: Bahawalnagar, hit by a tree, 6 people died

ایک نیوز :بہاولنگر میں شادی میں شرکت کیلئے جانیوالے 6افراد کاردرخت سے ٹکرانے پرجان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بہاول نگر میں گجیانی کے قریب کار درخت سے ٹکرا ئی۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے شکار افراد شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گجیانی کے قریب ان کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔