مختلف شہروں میں بارش،آسمانی بجلی گرنے سے2افراد جاں بحق

لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش،سردی بڑھ گئی
کیپشن: Rain, cold increased in various cities including Lahore

ایک نیوز :لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی  گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ،مریدکے، خیر پور ٹامیوالی ،فیصل آباد ، جڑانوالہ  اور پنڈی بھٹیاں میں سرد ہواؤں کیساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گلبرگ،ڈیفنس،سمن آباد،مسلم ٹاؤن،کینال روڈ کے اطراف کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے سردی بڑھ گئی۔

 ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ مزید دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی  گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ نواحی علاقہ جاکھڑا میں پیش آیا