فوادچودھری کا فرانزک لیبارٹری میں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ

Jan 29, 2023 | 17:39 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: پولیس کی جانب سے تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کو لاہور پہنچا دیا گیا  ہے جہاں انہیں پہلے فارنزک لیب پھر ان کے گھر لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے فواد چودھری کو پہلے لاہور میں واقع فارنزک سائنس لیبارٹری لایا گیا، تاہم کچھ ہی دیر کے بعد انہیں فرانزک لیب سے واپس لے گئے۔

ذرائع کے مطابق فارنزک لیبارٹری میں  فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیا گیا ، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے فواد چودھری کی مختلف زاویوں سے تصاویر لی گئیں ۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کے دیگر فرانزک ٹیسٹ بھی کروانا چاہتی تھی جو سٹاف نا ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکے، فرانزک حکام کا کہنا ہے کہ عملہ دستیاب ہوتے ہی اسلام آباد پولیس کو آگاہ کردیا جائے گا جس کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر لیب سے روانہ ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس فواد چودجرہ کو ان کے گھر لے کر گئی ہے جہاں ان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی جائے گی۔

اس سے قبل پولیس فواد چوہدری کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد سے لاہور لائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وائس میچ کے لیے فواد چودھری کو فارنزک لیبارٹری لائی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے اقدام پر فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ چھٹی کے روز کون سا ٹیسٹ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں