ایک نیوز: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ 2 ہفتے لندن میں پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثناءاللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔