فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

Jan 29, 2023 | 13:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آگ بجھا کر لوگوں کی زندگیاں بچانے والے سابق فائر فائٹر نے جہیز کے لیے اپنی بیوی کو ہی آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں سابق فائر فائٹر نے جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھلس کر مرنے والی خاتون کی والدہ گیتا شرما نے عدالت میں بیان دیا کہ شادی کے وقت سابق فائر فائٹر لکھن نے جہیز کے نام پر ایک لاکھ بھارتی روپے کی مانگ رکھی تھی جو وہ نہیں دے سکتی تھیں۔

گیتا شرما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لکھن کی جانب سے انکی بیٹی کو جمسانی اور ذہنی طور ہر ہراساں کیا جاتا تھا اور اکتوبر 2017 میں لکھن نے ان کی بیٹی پر تھنر ڈال کر آگ لگا دی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور  7000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزیدخبریں