کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی،10 بچے جاں بحق

Jan 29, 2023 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کیلئے آئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ، کشتی میں 30 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعدادبچوں کی ہے۔

ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے بھی تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔

فرقان اشرف نے بتایا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے  کا خدشہ ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل کیے گئے 10 بچے دم توڑگئے۔

مزیدخبریں