ایک نیوز: ایران میں فوجی تنصیب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے مرکزی شہر اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کردی کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش بنادی گئی ہے۔
#BREAKING Several Isfahan citizens told @IranIntl they have heard at least "three or four explosions".
— Iran International English (@IranIntl_En) January 28, 2023
Meanwhile, Telegram channels affiliated to IRGC are sharing this video with the caption "the moment a drone hits the Iranian Defense Ministry's ammunition facility in Isfahan". pic.twitter.com/tb9tHJOCKq
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔
ایرانی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔