محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں مطلعہ ابر آلود ہو گیا ہے، حالیہ بارش و برفباری کے بعد سوات کے میدانی اور بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں، جبکہ بالائی علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گردو نواح میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ تین روز مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے اور آج شمال مشرق سے تیز سرد ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جب کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری اور اتوار کو 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور دیگر اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار سمیت دیگر علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ اور مستونگ میں درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیارت میں منفی 12، قلات منفی8 اور قلعہ سیف اللہ منفی 6 ریکارڈ کیاگیا۔