کراچی:لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والا جعلی رینجرز اہلکار گرفتار

کراچی:لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والا جعلی رینجرز اہلکار گرفتار
کیپشن: کراچی:لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والا جعلی رینجرز اہلکار گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والا جعلی رینجرز اہلکار گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزم لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم رینجرز کی وردی پہن کر علاقے میں گھوم رہا تھا، اطلاع ملنے پر اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دفعہ 170/171 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔