جسامت پر طعنے سن کر سوچا تھا ٹی وی پرکام نہیں کروں گی ، صنم جنگ

Jan 29, 2023 | 05:34 AM

ایک نیوز :اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا کہ جسامت پر طعنے ملنے کے بعد میں نے سنا تھا کہ ٹی وی پر کام نہیں کروں گی ۔

تفصیلات کےمطابق    صنم جنگ نے کہا کہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھنے کے بعد انہیں جسامت کے اتنے طعنے دیے گئے کہ انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا۔

صنم جنگ نےمزید کہا کہ  خواتین کو جسامت کا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ فیشن ہاؤسز کے پاس بھی فربہ خواتین کے لیے کوئی دیدہ زیب لباس نہیں ہوتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جب بچے کی پیدائش کے بعد ان کا بھی وزن بڑھا تو فیشن ڈیزائنرز کے پاس ان کے سائز کا لباس نہیں تھا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ  بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن بڑھا تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی جسامت پر فقرے کسے، جس وجہ سے ان کی ذہنی صحت مزید متاثر ہوئی۔

صنم جنگ نے بتایا کہ لوگوں کی تنقید کے بعد انہوں نے ٹی وی پر کام نہ کرنے کا عہد کرلیا تھا لیکن پھر انہیں شوہر نے ہمت دی اور کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی طرف دھیان نہ دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ’پیاری مونا‘ نامی ڈرامے میں فربہ لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اضافی وزن رکھنے والی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں