واٹس ایپ پر کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف

واٹس ایپ پر کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف
کیپشن: واٹس ایپ پر کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف

ایک نیوز :واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرادیئے۔
تفصیلات کےمطابق دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہشات کو نظر میں رکھتے ہوئے ایپ کے کیمرے میں ایڈیٹنگ فیچرز کو متعارف کرادیا۔

ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے ایڈیٹنگ فیچرز کو مزید بہتر بنانے اور اس میں مزید فیچرز کو پیش کیے جانے پر بھی کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کے کیمرے میں پہلے صارفین کو صرف تصاویر کھینچنے کی سہولت ہوتی تھی، جس کے بعد ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

اور اب واٹس ایپ نے اس میں کیمرے کو فرنٹ اور بیک پر کرنے کی سہولت پیش کردی، تاہم یہ سہولت فوری طور پر تمام صارفین کو میسر نہیں۔

نئے فیچر کے بعد اب کیمرے کے فرنٹ پر کیمرے کو سیلفی موڈ اور بیک موڈ پر کرنے کا آئیکون بھی دے دیا، جسے کلک کرنے پر صارفین کیمرے کا موڈ تبدیل کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں کیمرا ایڈیٹنگ میں یہ فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے کہ اب کیمرے پر انگلی کو رکھے بغیر ہی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکے گی۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ پر جلد ہی فوٹو اینڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے فیچرز کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔