ایک نیوز :سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میں النصر کلب کی شکست پر ہیڈکوش روڈی گارشیا نےذمہ دار کر سٹیانو رونالڈو کو قراردیدیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے کوچ نے الزام عائد کیا کہ الاتحادکیخلاف پہلے ہاف میں رونالڈو کی جانب سے موقع ضائع کرنے کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا۔گارشیا نے النصر کے کیخلاف جیت پر الاتحاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم سے پہلے ہاف میں بہت بہتر کھیلا پیش کیا، بدقسمتی سے ہماری ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
النصر فٹبال کلب کے روایتی حریف الاتحاد نے 1-3 گول سے شکست دی تھی۔
پرتگالی سپر اسٹار نے 43ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن گول کیپر مارسیلو گروہے نے کوشش کو ناکام کردیا تھا۔
اس سے قبل ایک نمائشی میچ کے دوران میسی کی پیرس سینٹ جرمن نے رونالڈو کی النصر ٹیم کو شکست دی تھی۔