شاکر شجاع آبادی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان

شاکر شجاع آبادی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان
کیپشن: Announcement of star award for Shakir Shuja Abadi

ایک نیوز : سرائیکی کے معروف اور مایہ ناز شاعر شاکر شجاع آبادی کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب "ستارہ امتیاز" دینے کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق شاکر شجاع آبادی کو "ستارہ امیتاز " دینے کا خط کو موصول ہو گیا۔ شاکر شجاع آبادی گورنر پنجاب  میاں بلیغ الرحمان سے 23 مارچ 2023 "ستارہ امیتاز" کا  اعزاز  وصول کریں گئے۔شاکر شجاع آبادی کو پہلے بھی صدراتی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

شاکر شجاع آبادی کے سرائیکی زبان میں متعدد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ستارہ امتیاز ملنے کے اعلان کے بعد عالمی شہرت یافتہ سرائیکی شاعر  شاکر شجاع آبادی کے آبائی گاؤں راجہ رام میں خوشی کا سماں ہے ۔