ایک نیوز :یوٹیوب نے اسٹڈی ہال کے نام سے کالج کریڈٹس حاصل کرنے کے لیے کئی کورسز کا اعلان کیا ہے۔
یوٹیوب نے بالخصوص امریکی طلبا و طالبات کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘ کے نام سے ایک منظم پروگرام شروع کیا ہے۔ یوٹیوب ایپ میں موجود لاتعداد موضوعات پر اب کالج کریڈٹس حاصل کیے جا سکیں گے جس کے لیے کچھ فیس ادا کرنا ہوگی۔
یوٹویوب کے اس شعبے کو تعلیمی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے یعنی اسٹڈی ہال کی بدولت بیانیہ ویڈیو، کورس تفصیلات اور اس کے تمام ضروری اجزا شامل کیے گئے ہیں جو اصل کورس کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح طلبا و طالبات گھر بیٹھے آن لائن تعلیمی کریڈٹس حاصل کر سکیں گے۔
’اسٹڈی ہال ایک نیا طریقہ ہے جو کالج کی تعلیم آسان اور کم خرچ بنانے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اس طرح اسکول کی تعلیم کے بعد مؤثر طریقے سے سماجی اور معاشی بہتری کے لیے تعلیم مکمل کرنے میں مدد دے گی اور یوں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں گے اور رکاوٹیں دور ہوں گی۔ ان رکاوٹوں میں کالج کی مہنگی تعلیم اور رسائی شامل ہے۔
اسٹڈی ہال کا باقاعدہ آغاز سات مارچ سے ہوجائے گا جس کے بعد وہ کالج کریڈٹس منتقل کروا سکیں گے۔ تاہم پہلے مرحلے میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اساتذہ اور کلیات سے وابستہ افراد نے اپنے مضامین شامل کیے ہیں جن میں ریاضی، انگریزی کمپوزیشن، امریکی تاریخ اور انسانی روابط وغیرہ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے افراد اس کورس سے وابستہ ہوسکتے ہیں اور کسی کم ترین جی پی اے یا درخواست کی ضرورت نہیں۔ اگلے سال مزید 12 کورسز شامل کیے جائیں گے۔ اکثر کورس مفت کے ہیں لیکن کورس ورک کے لیے 25ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔