تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کپتان بابر اعظم، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر محمد رضوان اور خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں چوہدری زبیر نے کہا کہ قومی ہیروز نے دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سٹارز نے سالانہ کیلنڈر میں اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈز حاصل کیے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے۔ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو آئی سی سی نے سراہا ہے۔ صوبائی فوکل پرسن نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے، قومی کھلاڑیوں کی کامیابیاں نئے کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔و
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سر گارفیلڈ سپر ٹرافی، وکٹ کیپر محمد رضوان نے T20 انٹرنیشنل کرکٹر آف کرکٹر آف دی ایئر اور خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ فاطمہ ثنا نے ابھرتی ہوئی آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر 2021 کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔