وفاق میں حکومت سازی،ن لیگ نےپارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا

Feb 29, 2024 | 22:27 PM

ایک نیوز:وفاق میں حکومت سازی کیلئےن لیگ نےپارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق  لیگی قائد نواز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرینگے،ن لیگ کاپارلیمانی پارٹی اجلاس کل صبح نوبجے پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم دو میں ہوگا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

مزیدخبریں