ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےانیشیٹیوپاکستان کےدورہ کےدوران منفردمنصوبےکی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگرین پاکستان انیشیٹیوکےمرکزی دفترکادورہ کیا،اس موقع پرمریم نوازکوگرین پاکستان انیشیٹیوکی کارکردگی کےبارےمیں بریفنگ دی گئی،اس موقع پروزیراعلیٰ کےزیرصدارت اجلاس ہواجس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لِمز کی کاوشوں کو سراہا اور اس انتھک محنت پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے زراعت کے شعبے کو موثر بنانے کیلئے چولستان کے علاقے کیلئے ایک منفرد منصوبے کی منظوری کےساتھ چولستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔
پنجاب میں زراعت کی بہتری کیلئے کسانوں کو جدید زرعی آلات فراہم کئے جائینگے۔ صوبے میں جانوروں کی افزائش کرکے اعلیٰ نسل کی لائیو سٹاک متعارف کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیاگیا۔
ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے گر د و نواح میں شجرکاری کی جائےگی،شجر کاری سے جڑواں شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں پھپھڑوں کا کام کریگی ،ملکہ کوہسار کی قدرتی خوبصورتی اور حسن بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔
راولپنڈی شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے نالہ لئی پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جائے گا، راولپنڈی کے شہریوں کی سہولت کیلئے اڈیالہ روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا ،راولپنڈی کے شہریوں کیلئے معیاری میگا ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا ،مال روڈ راولپنڈی کو سگنل فری بنانے سمیت اہم فیصلےکئےگئے۔