ایک نیوز:غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سےمزید 104 افراد شہیدجبکہ 700سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں ادویات اورخوراک جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
ترجمان حماس کاکہناہےکہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، اسرائیلی حملہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے مکمل طور پر بے گھر کر نے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ حماس نےمطالبہ کیاہےکہ عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلایاجائے،عرب لیگ اور سلامتی کونسل غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اورنسل کشی روکنے کے لیے کارروائی کرے،عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے بارے میں خاموشی توڑیں۔
ترجمان کاکہناتھاکہ غزہ میں خوراک اور طبی امداد پہنچانے کےلیے فوری طور پر متحرک ہوں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزارت صحت کےمطابق غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پربمباری سےمزید 104 افراد شہیدجبکہ 700سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔