ایک نیوز:سپیکراورڈپٹی سپیکرکےانتخاب کیلئےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے6نکاتی ایجنڈاجاری کردیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی کےجاری کردہ ایجنڈامیں تلاوت قرآن ،حدیث اور قومی ترانہ کے بعد حلف نہ اٹھانے والے اراکین حلف اٹھائیں گے، بعد ازاں قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق منتخب سپیکر ایوان میں ہی حلف اٹھائیں گے،نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے اور ان سے حلف لیں گے۔
واضح ر ہےکہ ن لیگ کےسردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کےعامرڈوگرنےسپیکراورجنیداکبرخان نےڈپٹی سپیکرکیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔