ایک نیوز:گوادرمیں بارشوں سےتباہی کےبعدمحکمہ موسمیات نےگرج چمک کیساتھ مزیدبارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گوادرشہراورگردونواح میں آج صبح سے گرج چمک کےساتھ تیز بارش کاشروع ہونےوالاسلسلہ آئندہ صبح تک جاری رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جیونی شہر، سربندن اور شنکانی در میں بھی تیز بارش سےگھروں اور آبادیوں میں موجود پانی کا لیول بڑھنے لگا۔
ذرائع کےمطابق تربت شہراور گردونواح میں بھی تیز بارش کاسلسلہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہے،تیز بارشوں سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی،ندی نالوں میں تغیانی، بیشترگھرزیرآب آگئے،موسم مزیدسرد ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق تمپ، مند اور دشت میں متعدد گھر اور چاردیواری زمین بوس ہوگئی،بارشوں سے مند و تمپ کا زمینی راستہ دو روز سے منقطع ہے، بارشوں کے سبب 29 فروری تا 7 مارچ تک سکولوں میں تعطیلات کااعلان کردیاگیاہے۔
دوسری جانب نگران صوبائی حکومت نےگوادرکوآفت زدہ قراردےدیا۔
نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کاکہناتھاکہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردئیے،نگران وزیراعلیٰ گوادر سمیت بارش سے متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔