قومی اسمبلی :خواجہ آصف نے ایوان میں گھڑی لہرادی

Feb 29, 2024 | 14:44 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران گھڑی لہرا دی ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی ،جب لسٹ ہے ہی نہیں تو مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتی۔

 سنی اتحاد کونسل نے کوئی اقلیتوں کی لسٹ ہی نہیں دی ،سنی اتحاد کونسل ایک سیٹ بھی نہیں جیتی تو ان کو مخصوص نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں ۔سنی اتحاد کونسل لکھ کر دے چکی ہے کہ ہمیں سیٹیں نہیں چاہئیں ۔اسی دوران خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں  گھڑی لہرا دی جس سے ایوان میں بدمزگی پیدا ہوگئی ، جمشید دستی نے جوتا لہرا دیاجس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کہا کہ مولانا کا بائیکاٹ کا فیصلہ ان کا اپنا مؤقف ہے،وہ ہمارے بھائی ہیں ہم انہیں منانے کی کوشش کریں گے ۔ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے تو ان کا کہناتھا کہ یہ تو ابسلیوٹلی ناٹ کہتے تھے کیا اب ابسلیوٹلی یس ہو گیا ہے؟

مزیدخبریں