قومی اسمبلی :اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

Feb 29, 2024 | 12:36 PM

ایک نیوز :قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئےامیدواروں نے  کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔ن لیگ   کے سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیؒں جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ،سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عامر ڈوگر  سپیکر کے عہدے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ  ڈپٹی سپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں