ایک نیوز :مسلم لیگ (ن )کے عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکرمنتخب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالخالق اور غزالہ گولہ کے علاوہ کسی نےکاغذات ہی جمع نہیں کرائے ، عبدالخالق اچکزئی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھالیا زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب اسپیکر کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے حلف لیا۔اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ مجھے اسپیکر کےلئے چنا میں اعتماد پر پورا اتروں گا اور ایوان کا تقدس برقرار رکھوں گا کوشش ہوگی کہ تمام ساتھیوں کوساتھ لیکر چلوں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عبد الخالق اچکزئی کوبلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزدکیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیاگیا ۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔