قومی اسمبلی اجلاس :لیگی اور پی ٹی آئی ارکان کی ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی

Feb 29, 2024 | 12:07 PM

ایک نیوز :قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان آمنے سامنے آگئے ،دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی نے  ایک دوسرے کیخلاف خوب نعرے بازی کی ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدار ت ہوا ، نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا ۔حلف اٹھانے سے قبل سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے شور شرابا شروع کردیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔

اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل  اور لیگی ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف بھرپورنعرے بازی کی ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگائے،ن لیگ اراکین نے گھڑی چور اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا کے نعرےلگائے ۔جواب میں  اپوزیشن نے بھی  چور آیاچور آیا  کے نعرےلگانے شروع کردیئے ۔گیلری میں بیٹھے افراد سے نہ رہا گیا اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی جس پر سپیکر نے گیلری میں بیٹھے افراد کو نعرہ بازی پر ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، ریحانہ اسماعیل اور دیگرنومتنخب ارکان  ایوان میں موجود نہیں۔

جبکہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی ایک زرداری سب پر بھاری ، آصفہ بھٹو کے نعرے لگائے ، آصفہ زرداری نے بھی کھڑے ہوکر اپنے والد آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے اراکین کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مزیدخبریں