قومی اسمبلی اجلاس :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Feb 29, 2024 | 10:59 AM

ایک نیوز :قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
وفاقی پولیس کے مطابق ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی مزید الرٹ کردی گئی، صرف دعوت نامہ رکھنے والوں کو ہی پارلیمنٹ ہاؤس آنے کی اجازت ہے۔پولیس کے مطابق ریڈ زون سمیت شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں۔
یاد رہے کہ نومنتخب سولہویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس میں 336 کے ایوان میں سے 310 ارکان کی حلف برداری کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں