آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، نوازشریف

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، نوازشریف
کیپشن: آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، نوازشریف

ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،  ایسے خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ انکا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط لکھنےکا  نہیں سوچ سکتی،  اس کا آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

دوسری جانب شہبازشریف نے کہا کہ  سائفر کے بعد تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ثابت کردیا کہ یہ ملک کوبرباد کرنا چاہتے ہیں ۔شہبازشریف نے  تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اظہار مذمت کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدا نخواستہ پاکستان برباد ہو جائے۔