سائفر کے بعد آئی ایم ایف کو خط:یہ ملک کی بربادی چاہتے ہیں، شہبازشریف

سائفر کے بعد آئی ایم ایف کو خط:یہ ملک کی بربادی چاہتے ہیں، شہبازشریف
کیپشن: سائفر کے بعد آئی ایم ایف کو خط:یہ ملک کی بربادی چاہتے ہیں، شہبازشریف

ایک نیوز :نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سائفر کے بعد تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ثابت کردیا کہ یہ ملک کوبرباد کرنا چاہتے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،شہبازشریف نے قومی اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اظہار مذمت کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدا نخواستہ پاکستان برباد ہو جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان بھی قومی اسمبلی پہنچے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم کسی غیر ملکی ادارے کی پاکستان میں مداخلت کے حق میں نہیں،بانی پی ٹی آئی کا جب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو رہا تھا تو ہم سے آزاد الیکشن کرانے کا کہا گیا تھا،اب عمران خان نے انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے ،پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔