عبدالخالق اچکزئی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد

Feb 29, 2024 | 09:53 AM

ایک نیوز :بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے عبدالخالق اچکزئی کو نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عبدالخالق اچکزئی کا نام دیا گیا ہے، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے صوبائی تنظیم کے ساتھ مشاورت کے بعد عبدالخالق اچکزئی کے نام کی منظوری دیدی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناو آج ہوگا ، کاغذات نامزدگی 12 بجے تک اسیکرٹری اسمبلی کے دفترسے وصول کئے جاسکتے ، کاغذات نامزدگی سوا ایک بجے جمع کرائے جائیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیاجائے گا، اسمبلی کا اجلاس تین بجے منعقد ہوگا جس میں اسپیکروڈپٹی اسپیکر کےلئے رائے شماری ہوگی ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاانتخاب خفیہ رائے شماری سے کیاجائے گا۔

مزیدخبریں