آئی ایم ایف کو خط: پی ٹی آئی کو سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی، نگران وزیراعظم

Feb 29, 2024 | 09:30 AM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تحریک انصاف کے بانی چیئر مین کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر ان کو سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا بیانیہ ہے، اس وقت مثبت انداز میں بات ہورہی ہے، امید ہے 6 ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہوجائے گی۔
انوارالحق نے کہا کہ لاپتا افراد کے اعداد و شمار غلط بتائے جاتے ہیں، بہت سارے لوگ افغان کیپمپوں میں رہ رہے ہیں، میڈیا پر بیانیہ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس حوالے سے صوبے اور وفاق کی سطح پر کمیشن بنائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کبھی حکومت اور کبھی ریاست مخالف عناصر کی طرف سے ہوتی ہے۔

مزیدخبریں