یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل وائرل 

یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل وائرل 
کیپشن: یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل وائرل 

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل پروائرل ہو گئی۔


 حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کافی وائرل ہورہی ہے،جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، وہ بھارت کےمشہور گانےپر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ڈانس ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ انکی دوست بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سےبہت پسند کیا جا رہا ہے، جس میں اداکارہ باربارڈانس سٹیپس بھول جانے پر اپنے ساتھیوں کے ڈانس سٹیپس دیکھ کر اسے فالوکرنےکی کوشش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس معصومانہ انداز اور ان کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ’یمنیٰ نجی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں‘۔

History

Close |

Clear History