ویب ڈیسک: سری لنکا کی قومی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز ایک چوہے کے سامنے آنے سے بھگدڑ مچ گئی، جہاز 3 دن تک اُڑان نہ بھر سکا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سری لنکا کی قومی ائیرلائن کے ایک طیارے میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک چوہے نے 3 دن تک پرواز معطل کرا دی۔
طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ائیرلائنز کی ائیربس اے 330 لاہور سے روانہ ہوئی جس کے بعد چوہے کی تلاش کے ساتھ ساتھ عملہ اس چھان بین میں بھی مصروف ہو گیا کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ ڈالی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔
تاہم سری لنکا پہنچ کر چوہا ڈھونڈنے کیلئے طیارے کو کولمبو میں تین روز تک گراؤنڈ کرنا پڑا جس سے کمپنی کو بڑا مالی نقصان ہوا۔ تاہم مردہ حالت میں چوہا ملنے کے بعد طیارے کی پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔
ائیرلائن عہدے دار کا کہنا ہے کہ چوہا ڈھونڈنے میں تین روز لگے اور وہ مرا ہوا ملا۔ اس کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔