ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ عوام نےانتخابات میں عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے ۔اب ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل آگے بڑھائیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، مزمل اسلم، شاندانہ گلزار ،مہربانو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ الیکشن کے بعد پارٹی کا ویژن اور بانی چئیرمین کے نظریئے کی بات کی ۔جو لوگ کرسیوں کا سوچ رہے ہیں وہ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ہیں۔ہمارے ملک کو سیاسی اور معاشی چیلنجز درپیش ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے خط پر بات سے پہلے اکانومی پر بات کریں گے۔الیکشن کے بعد ہم نے آپ کے ساتھ کئی پریس کانفرنس کی۔الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی۔ہم نے آپ کے ساتھ پارٹی کا وژن شئیر کیا ۔عوام نے عمران خان کے نظریے کو سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے انہیں جتوایا۔ہم لوگ اب جدوجہد کررہے ہیں۔
بیرسٹرگوہر کاکہنا تھاکہ وہ لوگ جو کرسیوں کی طرف بھاگے جا رہے ہیں ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ،ان کے پاس چوری شدہ مینڈیٹ ہے۔ہمارے ملک کو سیاسی اور معاشی کئی مسائل درپیش ہیں۔ہم نے صاف صاف کہا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق کام کرے گی۔
عمر ایوب خان کاکہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کبھی پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلانے میں نہ رکاوٹ بنی ہےنہ بنے گی۔ پاکستان تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے۔آئی ایم ایف کا پروگرام کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایم ایف کا پرگرام ایک الیکٹڈ حکومت ہی چلا سکتی ہے۔