آئس کریم بریانی سوشل میڈیا پر وائرل 

آئس کریم بریانی سوشل میڈیا پر وائرل 
کیپشن: Ice cream biryani viral on social media

ویب ڈیسک: آئس کریم اور بریانی دو مشہور اور عالمی سطح پر پسند کیے جانے والی دو الگ الگ ڈشز ہیں لیکن اگر ان دونوں کو ملا دیا جائے تو کیسا ذائقہ آئے گا؟
آج کل آئس کریم بریانی کا تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کھانے کے دلدادہ لوگوں کوبہت حیران کر دیا ہے،یہ غیر معمولی امتزاج انڈیا کے شہر ممبئی میں خاتون شہری حنا کوثر راد کیطرف لایا گیا ہے۔
حنا نے اپنی اکیڈمی میں سات روزہ بیکنگ کورس کی تکمیل کے موقع پر جشن میں اس فیوژن ڈش کی نقاب کشائی کی،ایک وائرل کلپ میں حنا دو بڑی بریانی کے برتنوں کیساتھ کھڑی ہیں جس میں سٹرا بیر ی آئس کریم بھی ہے۔
اس آئس کریم بریانی نے انٹرنیٹ کے عجیب و غریب کھانے کے رجحانات میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام بنا لیا ہے اور اگر کچھ نہیں تو اس امتزاج نے ہمیں تجرباتی کھانا پکانے کی الگ ہی دنیا کی ایک جھلک فراہم کی ہے۔