یونان کشتی حادثہ،انکوائری مکمل ،افسران کی بیرون ملک جانے پر پابندی

یونان کشتی حادثہ،انکوائری مکمل ،افسران کی بیرون ملک جانے پر پابندی
کیپشن: Greece boat accident, inquiry complete, officers banned from going abroad

ایک نیوز: یونان کشتی حادثہ کےحوالے سےایف آئی اے نے ابتدائی انکوائری مکمل کر لی ہے۔
ایف آئی اے نے31افسران کےبیرون ملک جانےپرپابندی عائد کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونےپر31ایف آئی اےافسران کو کہیں بھی تعینات نہیں کیا جائےگا،ایف آئی اےکے31افسران یونان کشتی حادثےسےقبل مختلف ایئرپورٹس پر تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ کشتی حادثےمیں بچ جانےوالے41افراد سےتفتیش کی بنیاد پر کیا گیا،ایجنٹس اورجن اکاؤنٹس میں رقوم ٹرانسفرہوئیں سٹیٹ بینک سےانکی تفصیلات لی جائیںگی۔
ذرائع کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والے لوگوں سے ایجنٹس کی تفصیلات بھی لے لی گئی، بچ جانےوالےلڑکوں کی نشاندہی پرفیصل آبادسے3،گوجرانوالہ سے2 انسانی سمگلرزگرفتارہوئے، کشتی حادثےکےبعد فیصل آباد سے2 ایف آئی اے اہلکاروں کو بھی گرفتارکیا گیا۔