ایک نیوز: سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کو 148 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں پر ہدف مکمل کرلیا،کپتان ٹمبا باووما نے 40 اور ایڈم مارکرم نے 37رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ روز سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر148رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3وکٹوںپر27رنز بنائے تھےاور جیت کے لیے مزید121رنز درکار تھے۔
قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، سنچورین میں بارش کے باعث پچ اور سکور بورڈ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا، سنچو ر ین میں گزشتہ رات تیز بارش ہوئی، آج بھی ہلکی بارش ہوتی رہی۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔