ایک نیوز: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔
صدر پاکستان آصف زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردئیے ، صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا ,قومی اسمبلی جلد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔
سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ بن گیا, وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے بل سے متعلق سمری کی منظوری دی, صدر مملکت نے 27 دسمبر کو سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایكٹ 2024 پر دستخط کئے ہیں, سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبر کو سینیٹ اور 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا.
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا, صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 28 دسمبر کو جاری کیا۔
آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کے سب سیکشن 5، 6، 7 میں ترامیم کی گئی ہیں, وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے آرڈیننس کی سمری کی منظوری دیدی۔