لاہور میں مہنگائی کا طوفان،سبزیوں کی قیمت میں مزید اضافہ 

لاہور میں مہنگائی کا طوفان،سبزیوں کی قیمت میں مزید اضافہ 
کیپشن: Inflation storm in Lahore, further increase in the price of vegetables

ایک نیوز:صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے،سرکاری نرخ نامے میں 6 سبزیوں کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
 سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز 160 ، ٹماٹر 250 ، لہسن 700 اور ادرک 450 روپے تک جا پہنچا جبکہ موسمی پھل مالٹا بھی عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔
 مارکیٹ میں مالٹا 250 روپے درجن سے کم میں دستیاب نہیں ، برائلر کی قیمت بڑھنے سے شہری پریشان ہیں، رواں ہفتہ میں برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے کا اضافہ ہوا، آج 4 روپے مزید اضافے کے بعد برائلر کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔