ویب ڈیسک: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر31فیصد مزید بڑھ گئیں ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک21ارب58کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ7ارب29کروڑ ڈالر بھیجے جو پچھلے سال 2023 سے 38.7 فیصد زیادہ ہے،اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے اس سال 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو پچھلے سال سے 55 فیصد زائد ہیں۔
اسی طرح برطانیہ سے پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 3 ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر بھیجے،روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا ہے۔
سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں تاہم ڈنمارک اور جاپان سے آنے والی ترسیلات منفی زون میں رہیں۔